روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
اس کو کسی قدر زیادہ لکھنے کا ارادہ ہے۔ (انتہٰی کلامہٗ) فائدہ: نگاہِ بد اور گناہ سے بچنے کے لیے اہل اللہ کی صحبت، اُن سے دعائیں کرانا اور اُن کے مشورے سے ذکر اللہ کا اہتمام نہایت اکسیر اور مجرب ہے۔ البتہ جو لوگ ذکر میں لطف نہ آنے سے ذکر چھوڑ دیتے ہیں اُن کے لیے حضرت والا تھانوی رحمۃاﷲعلیہ کا ایک ملفوظ پیش کرتا ہوں: فرمایاکہ ذکر بے لذّت پر مداومت کرنے سے معیتِ حق کا انکشاف اور قلب کی صحت حاصل ہوجاتی ہے جس کے سامنے ساری لذّتیں گرد ہیں۔ (پس ذکر کو مقصود بنایئے۔ کیفیت جو غیر مقصود ہے اس کا انتظار نہ کریں۔ ورنہ ذکر کی محرومی سے گناہ سے بچنا مشکل ہوجاوے گا۔) أ أ أ أ