روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
اس لیے اس حالت میں گناہ کے پاس بھی نہ پھٹکنا چاہیے۔ خواہ دل کے گناہ ہوں، خواہ ہاتھ پاؤں کے، خواہ زبان کے، پھر خواہ وہ اللہ کے حقوق ہوں، خواہ بندوں کے ہوں، لیکن ہر توبہ کا طریقہ الگ ہے جس کو اہلِ علم حضرات سے معلوم کرلینا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات رحیم ورحمٰن ہے، کیسا ہی بڑا گناہ ہو توبہ کرنے سے اس کو معاف کردیتے ہیں۔ اب اُن گناہوں کو لکھا جاتا ہے جن پر وعیدیں آئی ہیں: ۱) حقارت سے کسی پر ہنسنا ۔۲)کسی پر طعن کرنا ۔۳) بُرے لقب سے پکارنا۔ ۴) بدگمانی کرنا۔۵)کسی کا عیب تلاش کرنا۔ ۶) کسی کی غیبت کرنا۔ ۷) بلاوجہ کسی کو بُرا بھلا کہنا۔۸)چغلی کھانا۔۹)تہمت لگانا۔۱۰)دھوکا دینا۔۱۱)عار دلانا۔۱۲)کسی کے نقصان پر خوش ہونا۔۱۳)تکبر کرنا۔۱۴)فخر کرنا۔ ۱۵)ضرورت مند کی باوجود قدرت کے مدد نہ کرنا۔ ۱۶)کسی کے مال کا نقصان کرنا۔ ۱۷)کسی کی آبرو پر صدمہ پہنچانا۔ ۱۸)چھوٹوں پر رحم نہ کرنا۔ ۱۹)بڑوں کی عزت نہ کرنا۔۲۰) بھوکوں اور ننگوں کی حیثیت کے موافق مدد نہ کرنا۔ ۲۱)کسی دنیوی رنج کی وجہ سے تین دن سے زیادہ بولنا چھوڑ دینا۔ ۲۲)کسی جاندار کی تصویر بنانا۔۲۳)زمین پر موروثی کا دعویٰ کرنا۔ ۲۴)ہٹے کٹے کا بھیک مانگنا۔۲۵)داڑھی منڈانا یا کٹانا ایک مشت سے کم ہونے کی صورت میں۔ ۲۶)کافروں یا فاسقوں کا لباس پہننا۔ ۲۷)عورتوں کو مردوں کا لباس پہننا۔ ۲۸)مردوں کو عورتوں کا لباس پہننا۔ ۲۹)بدکاری کرنا۔ ۳۰)چوری کرنا۔ ۳۱)ڈکیتی کرنا۔ ۳۲)جھوٹی گواہی دینا۔۳۳)یتیم کا مال کھانا۔ ۳۴)ماں باپ کی نافرمانی کرکے تکلیف دینا۔۳۵)بے خطا جان کاقتل کرنا۔۳۶)جھوٹی قسم کھانا۔ ۳۷)رشوت لینا۔ ۳۸)رشوت دینا۔۳۹)رشوت کے معاملے کو چکانا۔۴۰)شراب پینا۔ ۴۱) جُوا کھیلنا۔ ۴۲)ظلم کرنا۔۴۳)کسی کا مال بغیر اس کی رضامندی کے لے لینا۔۴۴)سود لینا۔ ۴۵)سود دینا۔ ۴۶)سود لکھنا۔۴۷)سود پر گواہ بننا۔ ۴۸) جھوٹ بولنا۔ ۴۹)امانت میں خیانت کرنا۔ ۵۰) وعدہ خلافی کرنا ۔ (ماخوذ از’’حیات المسلمین‘‘ و ’’جزاء الاعمال‘‘)