روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
نہ ہر گوہرے دُرّۃ التاج شد نہ ہر مُرسلے اہلِ معراج شد نہ ہر موتی تاجِ شاہی میں لگتا ہے نہ ہر رسول کو معراج عطا ہوجاتی ہے۔ برائے سر انجام کارِ صواب یکے از ہزاراں شود انتخاب حق تعالیٰ شانہٗ کے دین کی خدمت کے لیے ہزاروں سے کسی ایک کا انتخاب ہوتا ہے ؎ سرمد غمِ عشق بوالہوس را نہ دہند سوز غم پروانہ مگس رانہ دہند اے سرمد! حق تعالیٰ اپنی محبت کا غم ہر بوالہوس کو نہیں عطا فرماتے اور پروانہ کا سوز ِغم مکھیوں کو نہیں دیا کرتے ؎ لاوے بُت خانے سے وہ صدیق کو کعبہ میں پیدا کرے وہ زندیق کو زندیق سے مراد ابوجہل ہے۔ اس کی ماں حاملہ تھی طواف کررہی تھی کعبہ ہی میں دردِزہ ہوا، اور مطاف میں پیدا ہوا ؎ زادۂ آزر خلیل اللہ ہو اور کنعاں نوح کا گمراہ ہو اہلیہ لوطِ نبی ہو کافِرہ زوجۂ فرعون ہوئے طاہرہ فہم سے برتر خدائی ہے تیری عقل سے بالا خدائی ہے تری اَللّٰہُمَّ وَفِّقْنَا لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی اے خدا! توہی توفیق عطا فرما ہم کو اپنی رضا اور محبوب اعمال کی، آمین۔