روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
ان شاء اللہ تعالیٰ! اگر لگے رہے، گو توبہ بھی ٹوٹتی رہی لیکن استغفار اور گریہ وزاری سے راہ پر پڑے رہے تو ان شاء اللہ تعالیٰ انجام آپ کے ہاتھ میں ہوگا اور وقتِ خاتمہ ان شاء اللہ حق تعالیٰ شانہٗ اپنے کرم سے اچھا کریں گے اور آپ کو نفس اور شیطان پر غالب کردیں گے ؎ دوست دارد دوست ایں آشفتگی کوشش از بے ہودہ بہ از خفتگی حق تعالیٰ اپنے بندوں سے یہ ٹوٹی پھوٹی کوشش بھی محبوب رکھتے ہیں اور یہ بے ہودہ کوشش بھی بالکل سو جانے سے بہتر ہے۔ ۱۶) سب سے اہم اور نہایت ضروری نصیحت یہ ہے کہ ہرکام میں ہر فعل میں حضور صلی اﷲ علیہ سلم کی سنت کو معلوم کریں اور اسی پر عمل کریں بالخصوص سُننِ عادیہ کھانےپینے، سونے جاگنے، استنجا کرنے، لباس پہننے وغیرہ کی سنتوں کو اور حضور صلی اﷲ علیہ سلم کی دعاؤں کو یاد کرکے عمل کریں کہ اس دور میں ایک سنّت کو زندہ کرنے کا ثواب سو شہید کے برابر ہے۔ یہسولہاُصول بیان کیے گئے ہیں حق تعالیٰ شانہٗ ان چند اُصولوں کو سالکین کے لیے ذریعۂکامیابی بنائیں، اٰمین۔ راقمُ الحروف محمد اخترعفااللہ عنہ ۷؍ صفر المظفر ۱۴۰۳ھ أ أأأ