روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
پکارنا۔ (۴)بدگمانی کرنا۔ (۵) کسی کا عیب تلاش کرنا۔ (۶) غیبت کرنا۔ (۷) بلا وجہ بُرا بھلا کہنا۔ (۸) چغلی کھانا۔ (۹) تہمت لگانا۔ (۱۰)دھوکہ دینا۔ (۱۱) عار دلانا۔ (۱۲) کسی کے نقصان پر خوش ہونا۔ (۱۳) تکبر کرنا۔ (۱۴)فخر کرنا۔ (۱۵) ضرورت کے وقت باوجود قدرت کے مدد نہ کرنا۔ (۱۶) کسی کے مال کا نقصان کرنا۔ (۱۷) کسی کی آبرو پر صدمہ پہنچانا۔(۱۸) چھوٹوں پر رحم نہ کرنا۔(۱۹) بڑوں کی عزّت نہ کرنا۔ (۲۰) بھوکوں ننگوں کی حیثیت کے موافق مدد نہ کرنا۔ (۲۱) کسی دنیوی رنج کی وجہ سے تین دن سے زیادہ بولنا چھوڑدینا۔ (۲۲) جاندار کی تصویر بنانا۔ (۲۳) زمین پر موروثی کا دعویٰ کرنا۔ (۲۴) ہٹے کٹےکو بھیک مانگنا۔ (۲۵) داڑھی منڈانا یا کٹانا ایک مشت سے کم ہونے کی صورت میں۔ (۲۶) کافروں یا فاسقوں کا لباس پہننا۔ (۲۷) عورتوں کو مردوں کا لباس پہننا۔ (۲۸) مردوں کو عورتوں کا لباس پہننا۔ (۲۹) بدکاری کرنا (۳۰)چوری کرنا۔(۳۱) ڈکیتی کرنا۔(۳۲) جھوٹی گواہی دینا۔ (۳۳) یتیم کا مال کھانا۔ (۳۴)ماں باپ کی نافرمانی کر کے تکلیف دینا۔(۳۵)بے خطا جان کر قتل کرنا۔ (۳۶)جھوٹی قسم کھانا۔ (۳۷) رشوت لینا۔ (۳۸) رشوت دینا۔ (۳۹) رشوت کے معاملہ کو چکانا۔ (۴۰) شراب پینا۔ (۴۱) جُوا کھیلنا۔ (۴۲) ظلم کرنا۔ (۴۳) کسی کا مال بغیر اس کی رضامندی کے لے لینا۔(۴۴)سود لینا۔(۴۵)سود دینا۔(۴۶)سود لکھنا۔ (4۷) سود پر گواہ بننا۔ (۴۸)جھوٹ بولنا۔ (۴۹) امانت میں خیانت کرنا۔ (۵۰)وعدہ خلافی کرنا۔