روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
اور قیامت کے ہولناک منظر کو ہر وقت یاد رکھیں۔ جیساکہ حق تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: رِجَالٌ ۙ لَّا تُلۡہِیۡہِمۡ تِجَارَۃٌ وَّ لَا بَیۡعٌ عَنۡ ذِکۡرِ اللہِ وَ اِقَامِ الصَّلٰوۃِ وَ اِیۡتَآءِ الزَّکٰوۃِ ۪ۙ یَخَافُوۡنَ یَوۡمًا تَتَقَلَّبُ فِیۡہِ الۡقُلُوۡبُ وَ الۡاَبۡصَارُ مرد انِ خدا ایسے ہوتے ہیں جن کو اللہ کی یاد سے اور بالخصوص نماز پڑھنے اور زکوٰۃ دینے سے نہ خرید غفلت میں ڈالنے پاتی ہے اور نہ فروخت۔ اور وہ ایسے دن کی دَار وگیر سے ڈرتے رہتے ہیں جس میں بہت سے دل اور بہت سی آنکھیں اُلٹ جائیں گی۔ اور اغنیاء کو کاملین کی صحبت میں حاضری دیتے رہنا بھی دولت کے نشہ کا اُتار ہے۔ حق تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ اے ایمان والو! تقوی اختیار کرو اور تقوی کی نعمت کس طرح حاصل ہوگی۔ متقینِ کاملین کی صحبت سے۔ تنبیہ:اور یہ مضمون یعنی صبرِ اغنیا درحقیقت صبر علی الطاعت کی ایک نوع ہے۔ تمت بالخیر جمادی الاٰخری ۱۳۸۹ھ کی ۱۲؍تاریخ کو یہ مقالہ ’’تکمیل الاجر بتحصیل الصبر‘‘ بفضلہٖ تعالیٰ وعونہٖ تمام ہوا۔ حق تعالیٰ اپنی رحمت سے قبول فرماویں اور اس کے نفع کو عام وتام فرماویں، آمین۔ راقم الحروف احقر محمد اختر عفااللہ عنہ أ أ أ أ