روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
قربان کردے پھر بھی اگر ہم سے زیادہ کوئی مال دار انہیں مل گیا تو یہ سابق عاشق سے آنکھیں چرانے لگتے ہیں اور بعض اوقات سابق عاشق کو زہر کھلا کر ہلاک کر دیتے ہیں کہ اس سے پیچھا ہی چھوٹ جائے۔ مراقبہ۲) اگر وہ معشوق مرگیا تو اس کو آپ جلد سے جلد قبرستان کے سپرد کر دیتے ہیں یا آپ پہلے مر گئے تو معشوق آپ کی لاش سے متنفر ہوجاوے گا۔کیسی عارضی محبت ہے! مراقبہ ۳)اس حدیث کا مراقبہ کرے کہ اَحْبِبْ مَنْ شِئْتَ فَاِنَّکَ مُفَارِقُہٗ؎ تم جس سے چاہو محبت کرو لیکن ایک دن اس سے جدا ہونے والے ہو۔ تنبُّہ ضروری:اگر کسی فردِ خاص مرد یا عورت سے عشق راسخ ہو چکا ہو اور اس سے عرصے تک خط و کتابت یا ساتھ اُٹھنا بیٹھنا رہا ہو تو ایسی صورت میں چند باتوں کا اہتمام اور بھی کرنا ہوگا اور بڑی ہمت سے کام کرنا ہوگا،لیکن تھوڑے دن بعد اس جہنم سے آزادی کی وہ مسرت نصیب ہوگی کہ دُنیا ہی میں آثارِ بہارِ جنّت محسوس ہونے لگیں گے: بات نمبر۱:اس سے خط و کتابت، اُٹھنا بیٹھنا، ملاقات مطلقاً بند کردے اور اپنا قیام اس قدر دُور ر کھے کہ ملاقات ممکن نہ ہو۔ بات نمبر۲:اس معشوق کے آنے کا خطرہ ہو تو اس طرح جھگڑا کرلے کہ اس کواب اس سے دوستی کی نااُمیدی ہوجائے۔ بات نمبر۳:خیالات میں قصداً اُس کو نہ لائے اور نہ اس کے تصوّر سے لطف حاصل کرے کہ خیانتِ صدر کا گناہ ِکبیرہ دل کا ستیاناس کر دیتا ہے۔ بات نمبر۴:عشقیہ اشعار و عشقیہ قصّے نہ پڑھے اور باقی تمام اعمال دستورُالعمل مذکور کو پابندی سے اختیار کرے۔ بات نمبر۵:ان اُمور کے باوجود اگر اس کے خیالات آئیں تو گھبرانا نہیں چاہیے۔ رفتہ رفتہ ان شاء اﷲ! یقیناً ایک دن ایسا آئے گا کہ اس کو غیر اﷲکی محبت سے نجات حاصل ہو جائے گی۔ ------------------------------