روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
وکدورات کے پہاڑ ہر طرف سے نمودار ہوجائیں تو اُن کو بھی مُرید صادق سے دفع کرکے اس کے باطن کی تطہیر کرسکتی ہے اسی طرح سے شیخ کی یہ توجہ سالک کے لیے حالتِ قبض میں بھی مفید ہے چناں چہ بہت جلد اس میں بسط پیدا کرکے ترقی کا راستہ اس پر کھول سکتی ہے۔ مگر شیخ کی صحبت اور توجہ کا اثر جب ہوتا ہے جب محبت اور عقیدت اور سپردگی کے ساتھ جمع ہوجائے، یہ محبت ہی کا کرشمہ ہے کہ وہ تنہا شیخ کی توجہ باطنی کو جذب کرلیتی ہے اور اس کے مخصوص کمالات کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے اور فنافی الشیخ بلکہ فنافی اللہ کا مقام حاصل کرادیتی ہے (صفحہ:۱۶۵)۔چناں چہ جو طالبِ صادق کسی کامل کی صحبت میں پہنچ جائے اور وہ تمام شرائط بجالائے جنہیں اکابرِ طریق نے مقرر کیا ہے تو اُمید ہے کہ ضرور بالضرور واصل ہوجائے گا( مکتوبات معصومیہ، صفحہ:۱۶۶)۔ اور طریق کا مقصود نیستی وگمنامی کی تحصیل اور نفس کی سرکشی اور خودرائی کو دور کرنا ہے، اس لیے کہ معرفت کا حصول اسی کے ساتھ وابستہ ہے۔ أ أ أ أ