روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
§س کتاب ک |
|
حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ شریعت اور طریقت میں فرق کرنا گمراہی ہے،اور جو شریعت پر عامل نہیں وہ صوفیا کہلانے کے مستحق نہیں۔ شریعت اور طریقت پر علّامہ شامیکی تحقیق اس مضمون کو علّامہ شامی رحمۃ اﷲ علیہ بھی فرماتے ہیں کہ شریعت و طریقت اور حقیقت میں باہم تلازم ہے۔ چناں چہ مشایخ فرماتے ہیں: اَلطَّرِیْقَۃُ سُلُوْکُ طَرِیْقِ الشَّرِیْعَۃِ وَالشَّرِیْعَۃُ اَعْمَالٌ شَرْعِیَّۃٌ مَعْدُوْدَۃٌ وَھُمَا وَالْحَقِیْقَۃُ ثَلٰثَۃٌ مُتَلَازِمَۃٌ اور علّامہ شامی رحمۃاﷲ علیہ فرماتے ہیں: اِنَّ عِلْمَ الْاِخْلَاصِ وَالْعُجُبِ وَالْحَسَدِ وَالرِّیَاءِ فَرْضُ عَیْنٍ، وَ مِثْلُھَا غَیْرُھَا مِنْ اٰفَاتِ النُّفُوْسِ کَالْکِبْرِ وَالشُّحِّ وَالْحِقْدِ وَالْغَشِّ وَالْغَضَبِ وَالْعَدَاوَۃِ وَالْبَغْضَاءِ وَالطَّمَعِ وَالْبُخْلِ وَالْبَطَرِ وَالْخُیَلَاءِ وَالْخِیَانَۃِ وَالْمُدَاھَنَۃِ وَالْاِسْتِکْبَارِ عَنِ الْحَقِّ وَالْمَکْرِ وَالْمُخَادَعَۃِ وَالْقَسْوَۃِ وَطُوْلِ الْاَمَلِ وَنَحْوِھَا مِمَّا ھُوَ مُبَیَّنٌ فِیْ رُبُعِ الْمُھْلِکَاتِ مِنَ الْاِحْیَاءِ ... الٰخ ؎ علّامہ شامی جو فقہاءِ متأخرین میں سے ہیں اور ان ہی کے کتاب سے عام طور پر فتویٰ دیا جاتا ہے اور ہم سب لوگ اس کو تسلیم کرتے ہیں وہ فرمارہے ہیں کہ علمِ اخلاق (تصوف) کی تحصیل فرضِ عین ہے۔ اس لیے کہ ہر آدمی الّا ماشاء اﷲ! کبر و بخل ، کینہ، خیانت، غصہ، عداوت، بغض، طمع، بخل، بطر،(حق بات سے اعراض کرنااور قبول نہ کرنا) خیلاء، مداہنت، استکبار عن الحق، مکر، خداع، (دھوکا) قسوت (دل سخت ہوجانا) طولِ امل ان امراضِ مذکورہ میں سے ایک یا کل میں ضرور ہی مبتلا رہتا ہے جن کا ازالہ فرض ہے۔ ------------------------------