روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
بیماری کا علاج دریافت کیا، آپ نے تحریر فرمایا کہ تین ہفتے یہ عمل کرکے پھر اطلاع کرو۔ نوٹ:یہ مضمون احقر نے حضرت مرشدنا شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم سے سُنا ہے۔ ۱) جس پر حسد ہو اُ س کے لیے ہر روز دُعا کا معمول بنالینا۔ ۲) اپنی مجالس میں اُس کی تعریف کرنا۔ ۳) گاہ گاہ ہدیہ اور تحفہ بھیجنا۔ ۴) ناشتہ یا کھانے کی گاہ بگاہ دعوت کرنا۔ ۵)جب سفر کرنا ہو تو اُن سے ملاقات کرکے جانا اور واپسی پر کوئی تحفہ اُ ن کے لیے بھی لانا۔ تین ہفتے کے بعد لکھا کہ حضرت! میری بیماری حسد کی آدھی ختم ہوگئی۔ تحریر فرمایا کہ تین ہفتہ پھر یہی نسخہ استعمال کریں۔ تین ہفتے کے بعد لکھا کہ حضرت! اب تو بجائے نفرت اور جلن کے اُن کی محبت معلوم ہونے لگی ہے ۔ یہ دوا تلخ تو ہوتی ہے لیکن حلق سے اُتارنے کے بعد کیسا دل کو چین عطا ہوا! ورنہ تمام زندگی حسد کی آگ سے تباہ رہتی اور سکون و چین، سب چھن جاتا اور آخرت الگ تباہ ہوتی۔ حسد کی اصلاح کے بارے میں حضرت مولانا محمد احمد صاحب پرتاب گڑھی کے دو شعر ملاحظہ ہوں ؎ حسد کی آگ میں کیوں جل رہے ہو کفِ افسوس تم کیوں مل رہے ہو خدا کے فیصلے سے کیوں ہو ناراض جہنم کی طرف کیوں چل رہے ہو از صدائے غیب مؤلّفہ احقر اختر عفی عنہ