روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
توڑ ڈالے مہہ و خورشید ہزاروں ہم نے تب کہیں جاکے دِکھایا رُخِ زیبا تو نے ۳۰) نگاہ کی حفاظت پر نقد انعام ایمان کی حلاوت کا عطا ہونا ہے۔ ۳۱) اگر ایسی حسین صورت سے نظر ہٹا لی اور قلب کا رُخ پھیرا جس پر سلطنت لُٹا کر اُس کو حاصل کرنے کو دل چاہتا تھا تو ان شاء اﷲ تعالیٰ بروزِ قیامت راہِ حق میں سلطنت لُٹانے والوں کے گروہ میں اُٹھایا جاوے گا ۔ یعنی حضرت سلطان ابراہیم ابنِ ادہم رحمۃ اﷲ علیہ جنہوں نے سلطنتِ بلخ خدا کی راہ میں چھوڑی تھی اُن کے مقام پر یہ عاشق مفلس بھی ہوگا۔ کیوں کہ یہ سلطنت تو نہیں رکھتا تھا لیکن اِس نے ایسی آرزو کا خون کیا ہے اور ایسی دلکش صورتوں سے دستبردار ہوا ہے جن پر سلطنت بھی ہوتی تو فدا کردیتا مگر حق تعالیٰ کی رضا کی خاطر خونِ آرزو کا گھونٹ پی گیا ؎ عارفاں زانند ہر دَم آمنوں کہ گزر کردند از دریائے خوں (رومی) عارفین اِسی سبب سے ہر وقت اﷲ تعالیٰ کے تعلقِ خاص کے فیض سے امن اور سکون میں ہیں کہ اُنہوں نے مجاہدات کے دریائے خون سےاپنے نفس کی کشتی کو عبور کیا ہے ؎ آرزوئے دل کو جب زِیر و زَبر کرتے ہیں وہ ملبۂ دل میں اُن ہی کو میہماں پاتا ہے دل (اختر) ہزار خونِ تمنا ہزار ہا غم سے دلِ تباہ میں فرماں روائے عالم ہے