اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
صورت خاتون کو ضرور مانگتے رہنا چاہئے: اَللّٰہُمَّ کَمَا حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ۔ (مسند أحمد حدیث: ۳۸۲۳) ترجمہ: اے اللہ جیسے آپ نے میری شکل اچھی بنائی ہے، میرے اخلاق بھی اچھے بنادیجئے۔(۴) صالح شریک زندگی کا انتخاب اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ شریک زندگی کے انتخاب میں مرد یا عورت دونوں مال ودولت اور دنیوی وجاہت کو پیش نظر رکھنے کے بجائے دین داری کو بنیاد بنائیں ، مادہ پرستی کے اس دور میں عام مزاج دولت مند لڑکے کی تلاش بن گیا ہے، اخلاق، دین اور کردار پر بالکل نظر نہیں جاتی، نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ زندگی جہنم بن جاتی ہے اور حسرت وافسوس کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آتا۔ دین دار، صاحب اخلاق، حسن معاشرت کا حق ادا کرنے والا، محبت اور الفت کا معاملہ کرنے والا، مزاج شناس اور باوفا پاکیزہ کردار شوہر - گو دولت میں کم ہو - ایسے بے حد مالدار ودولت مند سے بدرجہا بہتر ہوتا ہے، جو دولت کی وسعت تو رکھتا ہے؛ لیکن دین داری اور سیرت، وفا، پاکیزگی اور حقوق کی ادائیگی کے باب میں مفلس ہو۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شوہر کے انتخاب کا معیار دین داری اور حسن اخلاق بتایا ہے، حضرت ابوحاتم مزنی رضی اللہ عنہ آپ سے نقل کرتے ہیں : إِذَا جَائَ کُمْ مَنْ تَرْضَوْنَ دِیْنَہٗ وَخُلُقَہٗ فَزَوِّجُوْہُ، اِلاَّ تَفْعَلُوْا تَکُنْ فِتْنَۃٌ فِی الاَرْضِ وَفَسَادٌ کَبِیْرٌ۔ (ترمذی شریف) ترجمہ: اے لڑکی کے سرپرستو! اگر تمہارے پاس ایسا رشتہ آجائے جس کی دین داری اور اخلاق تم کو پسند ہوں تو اس سے نکاح کردو، اگر تم ایسا نہیں