اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
تجربات اور روز مرہ کے مشاہدات اس پر شاہد عدل ہیں ۔زنا کے معاشرتی نقصانات قتل وفساد قرآنِ کریم میں فرمایا گیا ہے: ظَہَرَ الْفَسَادُ فِیْ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا کَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ لِیُذِیْقَہُمْ بَعْضَ الَّذِیْ عَمِلُوْا لَعَلَّہُمْ یَرْجِعُوْنَ۔ (الروم: ۴۱) ترجمہ: لوگوں کے کرتوتوں کی وجہ سے خشکی اور تری میں فساد برپا ہوگیا ہے؛ تاکہ اللہ ان کو ان کے اعمالِ بد کا مزہ چکھائے، شاید وہ باز آجائیں ۔ معاصی اور بطور خاص بدکاری اور زنا کے نتیجے میں جو فساد اور کشت وخون شروع ہوتا ہے وہ بالکل عیاں ہے، مرد وعورت کا بے حجابانہ اختلاط، انٹرنیٹ اور ویڈیو کی لعنت، سینما اور ٹی وی کے مضر اثرات، کسی صاحب نظر سے مخفی نہیں ہیں ، آئے دن یہ خبریں آتی رہتی ہیں کہ زنا کے بعد مرد یا عورت کو قتل کردیا گیا، مرد نے زنا کی راہ میں حائل بیوی کو یا بیوی نے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا،ان واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ بدکاری بالعموم قتل وفساد پر منتج ہوتی ہے۔رشتوں کا بکھراؤ جس گھر میں بدکاری کی لعنت گھس جاتی ہے وہاں بگاڑ کے دروازے چوپٹ کھل جاتے ہیں ، رشتوں کی ڈور ڈھیلی ہوتی چلی جاتی ہے، دو خاندانوں میں اسی وجہ سے لامتناہی اختلاف ونزاع شروع ہوجاتا ہے، بھائیوں میں دراڑ پڑجاتی ہے، زوجین کے تعلقات ناخوش گوار ہوجاتے ہیں ۔