اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
مکتوب وتبصرہ از قلم: حضرت مولانا مفتی سید محمد سلمان صاحب منصورپوری مدظلہ مفتی واستاذ حدیث جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مرادآباد مکتوب باسمہٖ سبحانہ وتعالیٰ مکرم ومحترم حضرت مولانا محمد اسجد صاحب قاسمی ندوی مدت فیوضکم العالیہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مزاج عالی: تازہ تالیف ’’اسلام میں عفت وعصمت کا مقام‘‘ پر دلی مبارک باد قبول فرمائیں ، نہایت مفید، جامع، حسن ترتیب کا مرقع اور قابل قدر کتاب ہے، زور قلم کے ساتھ سوز دروں بھی نمایاں ہے، عوام وخواص اور خواتین وحضرات سب کے لئے لائق مطالعہ ہے، اس کی جتنی بھی اشاعت ہو کم ہے۔ اللہ تعالیٰ آنجناب کو پوری امت کی طرف سے جزائے خیر عطا فرمائیں ، اور اس طرح کی مزید خدمات کی توفیق عطا فرمائیں ، آمین۔ فقط والسلام احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۴؍۷؍۱۴۳۰ھ mlm