اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
عورت نے کہا: ’’میں نے گھر کے سارے دروازے بند کردئے ہیں ، مگر ایک دروازہ باقی رہ گیا ہے‘‘۔ اس شخص نے کہا: اسے بھی بند کردو۔ عورت نے جواب دیا: ’’اللہ کی قسم! میں اسے بند کرنے کی طاقت نہیں رکھتی‘‘۔ وہ بولا: ’’مجھے بتلاؤ وہ دروازہ میں بند کرتا ہوں ، کہاں ہے وہ‘‘؟ اس عورت نے آسمانوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا: اَغْلِقْ بَابَ السَّمَائِ۔ ترجمہ: آسمان کا دروازہ بند کردو۔ اس آدمی نے کہا: ’’اللہ کی قسم! میں آسمان کا دروازہ تو نہیں بند کرسکتا‘‘۔ پھر وہ گھبراسا گیا، اللہ کا خوف اس کے دل ودماغ پر چھاگیا، اس کے بدن پر کپکپی طاری ہوگئی اور وہ گناہ کا ارادہ چھوڑکر تائب ہوگیا۔ (ملاحظہ ہو: سنہری کرنیں ۸۲، از: عبد المالک مجاہد)انقلاب آفریں سوالات بغداد کا واقعہ ہے، ایک عورت بے حد خوب صورت تھی، ہر آدمی اس کے حسن پر فریفتہ تھا، اس نے اپنے شوہر سے کہا کہ ہے کوئی جو میرے دام میں نہ پھنسے؟ شوہر نے کسی بڑے امام غالباً حضرت ربیع بن خیثمؒ کا نام لیا، بیوی اجازت لے کر حضرت ربیع کے پاس آئی اور ان کو ناز وادا سے زنا کی دعوت دی۔ حضرت ربیعؒ نے عورت سے کہا کہ تم میرے چار سوالوں کا جواب دے دو، پھر جو چاہوگی وہی ہوگا۔ (۱) اگر ملک الموت تمہاری روح قبض کرنے آجائے تو کیا اس وقت تم زنا کے لئے تیار ہوجاؤگی؟ (۲) اگر تمہیں قبر میں دفن کردیا جائے، منکر نکیر سامنے ہوں تو کیا اس وقت تم زنا کے