اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
مالی مسائل- اور نکاحِ مسنون مسئلہ، حل اور تدبیر فوری نکاح کی ترغیب عفت وعصمت کے تحفظ کے پیش نظر اسلام اپنے متبعین کو نہ صرف یہ کہ نکاح کی ترغیب دیتا ہے؛ بلکہ اس میں جلدی کرنے اور تاخیر نہ کرنے کی تاکید بھی کرتا ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو مخاطب کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: یٰا عَلِیُّ! ثَلاَثٌ لَا تُؤَخِّرْہَا: اَلصَّلَاۃُ اِذَا اٰنَتْ، وَالْجَنَازَۃُ اِذَا حَضَرَتْ، وَالأَیِّمُ اِذَا وَجَدْتَّ لَہَا کُفْواً۔ (ترمذی: کتاب الصلاۃ: باب ما جاء فی الوقت الاول من الفضل) ترجمہ: اے علی! تین چیزوں کو مؤخر مت کرو، نماز جب اس کا وقت آئے، جنازہ جب آجائے اور بے نکاح عورت جب تمہیں اس کا مناسب جوڑ مل جائے۔نکاح کی رکاوٹیں شادی میں تاخیر بسا اوقات حرام میں ابتلاء کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے، فی الواقع جنسی مشکلات کا ازالہ بھی اسی وقت ہوسکتا ہے جب شادی میں تاخیر نہ کی جائے؛ بلکہ عجلت سے کام لیا جائے؛ لیکن بسا اوقات نکاح کے راستے میں متعدد رکاوٹیں آجاتی ہیں ، کبھی سرپرستوں کی غفلت اور کوتاہی نکاح کے لئے رکاوٹ بن جاتی ہے، اور کبھی مالی تنگ دستی