اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
سید قطب شہیدؒ لکھتے ہیں : ’’جس خاندان میں شہوانیت کی یہ بلاگھس جاتی ہے وہ خاندان بکھر اور ٹوٹ جاتا ہے، امن وسکون غارت ہوجاتا ہے، عزت واحترام رخصت ہوجاتا ہے، سماج کی تشکیل میں گھر اور خاندان کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اور اس میں امن وپاکیزگی کی فضا برقرار رہنا از حد ضروری ہوتا ہے؛ لیکن جب شہوانیت اپنے پنجے گاڑ دیتی ہے تو خاندان اور رشتے اسی کردار کی گندگی کی بناپر بکھر جاتے ہیں ، اور عفت وحیا کی ردا تار تار ہوجاتی ہے، رشتوں کا تقدس پامال ہوجاتا ہے، اور قرابتیں ٹوٹ جاتی ہیں ‘‘۔ (فی ظلال القرآن ۴؍۲۴۵۵)ذلت ورسوائی بدکاری وفحاشی انسان کو ذلت وخواری کے عمیق غار میں دھکیل دیتی ہے، معاشرے میں اس کی قدر ختم ہوجاتی ہے، پورا سماج اس پر نفریں اور ملامت بھیجتا ہے، نہ گھر کے اندر ایسے انسان کی عزت رہتی ہے اور نہ گھر کے باہر۔ حد تو یہ ہے کہ صرف ایک آدمی کی بدعملی کی وجہ سے اس کا پورا خاندان مطعون ہوتا ہے، اور باحیا سماج ایسے لوگوں کو دور رکھنے اور پاس نہ آنے دینے کی مکمل کوشش کرتا ہے۔نسب پر داغ زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ حرامی ہوتا ہے، اور زناکار عورت کے پورے خاندان اور نسب پر اس کی وجہ سے انتہائی بدنما داغ لگ جاتا ہے، یہ اتنا بڑا عار ہوتا ہے کہ لاکھ جتن کئے جائیں تو بھی ختم نہیں ہوتا، پھر بسا اوقات اس بچے کو قتل بھی کردیا جاتا ہے، اور زنا کے ساتھ قتل کا جرم بھی کیا جاتا ہے۔زنا کا فروغ عموماً یہ ہوتا ہے کہ ایک انسان کی بدکاری دوسروں کو اسی گناہ کی طرف آمادہ کرتی ہے، یہ بھی ہوتا ہے کہ بدکار انسان کے گھر اور خاندان میں بھی یہ لعنت پھیل جاتی ہے، اور ’’جیسی