اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
ترجمہ: چار چیزیں جسے دے دی جائیں اسے دنیا وآخرت کی ہرخیر مل گئی: (۱) شکر وسپاس کے جذبات سے لبریز دل (۲) ذکر الٰہی سے تر زبان (۳) مصائب پر صبر کرنے والا جسم (۴) ایسی نیک بیوی جو اپنی عزت وآبرو اور شوہر کے مال کے معاملہ میں کوئی خیانت گوارا نہ کرے۔ حضرت ثوبان ص فرماتے ہیں کہ جب قرآن میں : {وَالَّذِیْنَ یَکْنِزُوْنَ الذَّہَبَ وَالْفِضَّۃَ} والی آیت اتری، جس میں سونے چاندی اور دولت کا ذخیرہ جمع کرنے اور زکاۃ ادا نہ کرنے والوں کے انجام بد کا ذکر ہے، تو اس وقت دورانِ سفر بعض صحابہ ثنے آپ صلی اللہ علیہ و سلم سے سوال کیا کہ کون سا مال بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: اَفْضَلُہٗ لِسَانٌ ذَاکِرٌ، وَقَلْبٌ شَاکِرٌ، وَزَوْجَۃٌ مُؤْمِنَۃٌ تُعِیْنُہٗ عَلیٰ اِیْمَانِہٖ۔ (ترمذی شریف: کتاب النکاح) ترجمہ: سب سے بہتر مال ذکر والی زبان، شکر والا دل اور شوہر کے ایمان میں مددگار صاحب ایمان بیوی ہے۔لباسِ زندگی قرآن میں عورتوں کو مردوں کے لئے اور مردوں کو عورتوں کے لئے لباسِ زندگی بتایا گیا ہے۔ ارشاد ہے: ہُنَّ لِبَاسٌ لَّکُمْ وَاَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّہُنَّ۔ (البقرۃ: ۱۸۷) ترجمہ: وہ تمہارے لئے لباس ہیں ، اور تم ان کے لئے لباس ہو۔ یہ قرآنی تعبیر نکاح کی اہمیت اور مقصدیت کا انتہائی جامع، بلیغ اور معنی خیز بیان ہے، لباس کا لفظ اپنے جلو میں اس موقعِ استعمال میں بے حد معنویت رکھتا ہے۔ لباس کا پہلا مقصد پردہ پوشی ہے، وہ انسان کے جسم کے لئے ساتر ہوتا ہے، بالکل اسی