اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
اسی طرح مدینے میں حبشی کھیل دکھارہے تھے، آپ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی دل جوئی کے لئے دیر تک ان کو ساتھ لئے کھڑے ہوکر کھیل دکھاتے رہے۔ (بخاری: کتاب النکاح: باب حسن المعاشرۃ) احادیث کے ذخیرے میں آپ کی حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے محبت کے متعدد واقعات ملتے ہیں ، ان کی وفات کے بعد جب بھی آپ صلی اللہ علیہ و سلم ان کا ذکر فرماتے تھے، تو ہرہر جملے سے گہری محبت اور تعلق خاطر کا اظہار ہوتا تھا۔ ایک بار ان کی ہمشیرہ حضرت ہالہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم سے ملنے آئیں ، ان کی آواز حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے ملتی جلتی تھی، آواز سنتے ہی آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی یاد آگئی، آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی عادت شریفہ یہ تھی کہ جانور ذبح کراتے، تو گوشت حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی سہیلیوں کے ہاں ضرور بھجواتے تھے۔ حدیث میں فرمایا گیا ہے: لَا یَفْرَکْ مُؤْمِنٌ مُؤْمِنَۃً، اِنْ کَرِہَ مِنْہَا خُلُقاً رَضِیَ مِنْہَا اٰخَرَ۔ (الترغیب والترہیب ۳؍۵۰) ترجمہ: کوئی صاحب ایمان مرد اپنی بیوی سے نفرت نہ کرے (بلکہ محبت کرے) اگر اس کی کوئی عادت اسے ناپسند ہے تو ممکن ہے کہ دوسری عادت پسند آجائے۔تعلیم وتربیت شریک حیات کو دینی علوم واخلاق سے آراستہ کرنا، احکام شریعت کی تعلیم دینا، شائستگی اور سلیقہ سکھانا اور اسے دنیا وآخرت کی کامیابیوں کا حق دار بنانے کی کوشش کرنا شوہر کی مذہبی ذمہ داری ہے۔ قرآنِ کریم میں : {قُوْآ اَنْفُسَکُمْ وَاَہْلِیْکُمْ نَاراً} (اپنے آپ کو اور