اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
باسمہٖ سبحانہ وتعالیٰمقدمہ طبعِ دوم الحمد للّٰہ وحدہ، والصلاۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ۔ راقم آثم اپنے قلب وقالب؛ بلکہ پورے سراپا کے ساتھ اپنے تمام عجز وتقصیر کے اعتراف کے ساتھ جذباتِ شکر وسپاس سے لبریز ہے کہ اُس کی اِس ناتمام اور طالب علمانہ کاوش ’’اسلام میں عفت وعصمت کا مقام‘‘ کو خدائے قادر ورحیم نے محض اپنے فضل وکرم سے قبول عام سے نوازا، عوام خواص ہر طبقے میں اس کتاب نے اپنی جگہ بنائی، بنگاہِ تحسین دیکھی گئی اور پڑھی گئی، ملک وبیرونِ ملک کے مختلف مجلات وجرائد میں اس کے مضامین، تراشے اور منتخبات شائع ہوئے، متعدد اہل قلم، اصحابِ علم مبصرین نے اس پر وقیع تبصرہ کرکے نمایاں تعارف کرایا۔ ہمارے بہت سے اکابر اہل علم نے انتہائی وقیع لفظوں میں اپنی وسیع القلبی کے ساتھ راقم کی حوصلہ افزائی کی اور کتاب کی افادیت کا ذکر فرمایا۔ فللّٰہ الحمد والشکر۔ مخدومی ومرشدی عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم ناظم مجلس اشاعت الحق، گلشنِ اقبال کراچی پاکستان نے انتہائی ضعف وعلالت کے باوجود راقم کی گذارش پر اپنے قلم سے مکتوبِ خاص ارسال فرمایا، جو دوسرے ایڈیشن میں شامل کیا جارہا ہے، اور راقم کے لئے عظیم تحفہ اور سند کا مقام رکھتا ہے، خداوند قدوس حضرت اقدس دامت برکاتہم کو صحت عاجلہ کاملہ سے نوازے اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر بعافیت قائم رکھے، آمین۔ حضراتِ اکابر علماء میں بالخصوص مخدوم گرامی حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی