اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
فرمانِ رسالت قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الإِیْمَانَ سِرْبَالٌ، یُسَرْبِلُہُ اللّٰہُ مَنْ یَشَائُ، فَاِذَا زَنیٰ الْعَبْدُ نُزِعَ مِنْہُ سِرْبَالُ الْاِیْمَانِ، فَاِنْ تَابَ رُدَّ عَلَیْہِ، وَالْمُقِیْمُ عَلیَ الزِّنَا کَعَابِدِ وَثَنٍ۔ (الترغیب والترہیب للمنذری ۳؍۲۷۳) ترجمہ: بلا شبہ ایمان ایک لباس ہے، اللہ جسے چاہتا ہے یہ لباس پہناتا ہے، جب بندہ زنا کرتا ہے تو اللہ اس کا لباس ایمانی اتارلیتا ہے، پھر اگر وہ توبہ کرتا ہے تو یہ لباس لوٹادیا جاتا ہے، زنا کی لَت رکھنے والا انسان بت پرست کی طرح مجرم ہے۔ l