اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
رحمتِ الٰہی درِ توبہ کی طرف بلارہی ہے توبہ کا تریاق خالق کائنات اور فاطر ہستی پروردگار کی شانِ رحیمی یہ ہے کہ اس نے بے حیائی، بدکاری اور فحاشی سمیت ہر گناہ اور معصیت کے زہر کو ختم کرنے کی خاطر امت مسلمہ کو توبہ کا انتہائی مؤثر اور کارگر تریاق عطا فرمایا ہے، اور اپنے کلام مقدس میں ہر انسان کو خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا ہے: قُلْ یَا عِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلیٰ اَنْفُسِہِمْ، لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَحْمَۃِ اللّٰہِ، اِنَّ اللّٰہَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعاً، اِنَّہٗ ہُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔ (الزمر: ۵۳) ترجمہ: اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوجاؤ، یقینا اللہ تعالیٰ سارے گناہ معاف کردیتا ہے، وہ بڑا معاف کرنے والا مہربان ہے۔ خداوند قدوس ایک طرف ہر صاحب ایمان کو توبہ کا حکم دیتا ہے: یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْا اِلَی اللّٰہِ تَوْبَۃً نَصُوْحاً۔ (النور: ۳۱) ترجمہ: اے مؤمنو! تم سب مل کر اللہ سے توبہ کرو، توقع ہے کہ فلاح پاؤگے۔ دوسری طرف خدا تعالیٰ مخلصانہ توبہ کو شرف قبول سے نوازنے کی ضمانت بھی لیتا ہے۔ ارشاد ہے: