اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
اسلام میں عفت وعصمت کی حفاظت کا مقام قرآن، سنت اور اقوالِ سلف کے آئینے میںاسلام کی حکیمانہ تعلیم اسلام دین فطرت ہے، اور اس کی تمام تعلیمات از اول تا آخر انسان کی فلاح وصلاح، سعادت ونجات اور مسرت واطمینان کی ضمانت ہیں ، اسلام نے ہر مسلمان کو پوری تاکید اور صراحت کے ساتھ عفت وعصمت کی ہر آن اور مکمل حفاظت کی تلقین فرمائی ہے۔ قرآن وسنت کے نصوص میں جگہ جگہ ہر مسلمان مرد وعورت کو شرم گاہوں کی حفاظت کا حکم دیا گیا ہے، عفت وعصمت کے تحفظ کی تاکید کی گئی ہے، نگاہ ودل کی حفاظت پر زور دیا گیا ہے، اپنی ذات، اپنے گھر اور اپنے سماج کو جنسی بے راہ روی سے بچانے کی عظیم ذمہ داری دی گئی ہے، اور واضح فرمایا گیا ہے کہ سماج کی بنیادیں اسی وقت مضبوط اور روحانی وجسمانی مہلکِ ایمان وجان امراض سے محفوظ رہ سکتی ہیں ، جب سماج کا ہرہر فرد اپنی عفت وعصمت کے تحفظ کے لئے اسے اپنا مذہبی، معاشرتی، اخلاقی اور عقلی فریضۂ اولیں سمجھ کر سرگرمِ عمل ہوجائے اور اس مقصد میں کسی بھی طرح کی رعایت، سہل انگاری اور لاپرواہی سے کام نہ لے۔عفت کی اہمیت امام ابن القیم رحمہ اللہ نے لکھا ہے: ’’زنا اول سے لے کر آخر تک برائیوں کا سرچشمہ اور مجموعہ ہے، دین وایمان اسی