اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
راہِ نجات ان خطرناک اور اخلاق سوز حالات میں مسلم سماج کے لئے سفینۂ نجات صرف اور صرف اسلام کا نظام عفت وعصمت اور نظام پردہ وحجاب ہی ہے، مسلم خواتین کے لئے حجاب وپردہ کا نظام ہی ضامن عفت وعصمت ہے، اور تمام معاشرتی واخلاقی مسائل اور بگاڑ کا حل وعلاج اسی نظام سے وابستہ ہے، اور اس نظام کی عملی تطبیق ہماری مذہبی ذمہ داری ہونے کے ساتھ ہی سماجی، اخلاقی، عقلی، فطری اور ملی ضرورت بھی ہے۔ ،l،