اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
لئے دنیا وآخرت کی خیر کس چیز میں ہے؟ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم مجھ سے زیادہ جانتے ہیں ؛ اس لئے آئندہ میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو نفی میں جواب نہ دوں گا، پھر میں خدمت میں لگ گیا، تیسری بار جب آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ربیعہ! کیا تم نکاح نہ کروگے؟ تو میں نے عرض کیا: جیسا آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا حکم ہو، اس پر آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک انصاری صحابی کے پاس مجھے بھیجا اور فرمایا: جاؤ! یہ کہہ دینا کہ اللہ کے رسول انے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے؛ تاکہ آپ فلاں خاتون کا (جو اسی خاندان کی تھیں ) مجھ سے نکاح کردیں ، میں نے جاکر یہ بات کہی، وہ پورا گھر خوش ہوگیا اور جواب دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اور ان کے قاصد کا ہم استقبال کرتے ہیں ، تم ضرور اپنی مراد حاصل کروگے، انہوں نے کوئی تحقیق کئے بغیر محض میری بات پر مکمل اعتماد کیا اور بڑے لطف وکرم کا معاملہ کیا اور میرا نکاح کردیا، میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں آیا، میں کچھ فکرمند تھا، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے سبب دریافت کیا، میں نے کہا کہ مجھے فکر یہ ہے کہ بیوی کو دینے کے لئے مہر کا نظم میرے پاس نہیں ہے، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے صحابہ ث کو حکم دیا کہ وہ میرے لئے کچھ سونا فراہم کریں ؛ تاکہ میں مہر ادا کرسکوں ،چناں چہ سونا فراہم ہوا، اور میں نے اس کے ذریعہ بیوی کا مہر ادا کردیا، جس سے میری سسرال کے لوگ بے حد خوش ہوئے، پھر میں خدمت نبوی میں آیا، اس بار بھی میں غمزدہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے وجہ پوچھی، میں نے بتایا کہ ولیمہ کا انتظام نہیں ہے، کیا کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے صحابہ ث کو ولیمہ کے لئے جانور کا نظم کرنے کو کہا، ایک فربہ مینڈھا لایا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے غلہ منگوایا، آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے گھر میں صرف ۹؍صاع جو تھا، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے سب عنایت فرمادیا، کچھ صحابہ ث نے روٹی اپنے ذمہ لے لی، اس طرح ولیمہ ہوگیا، کچھ دنوں کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے مجھے زمین بھی عطا فرمائی‘‘۔ (مسند احمد ۴؍۵۸، مجمع الزوائد ۴؍۲۵۷) حاصل یہ ہے کہ بے نکاحوں کے نکاح میں مالی واخلاقی دونوں تعاون امت کی ذمہ داری ہے؛ تاکہ معاشرہ زنا اور بدکاری کی لعنت سے محفوظ رہ سکے۔نکاح کے تعلق سے حکومت کی ذمہ داری نادار وبے نکاح شخص کے نکاح کا نظم اسلام والدین، معاشرہ وسماج کے علاوہ اسلامی