اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
ہیں ، اور ایک آواز لگانے والا پکارتا ہے کہ ہے کوئی دعا کرنے والا جس کی دعا قبول کرلی جائے؟ ہے کوئی سوالی جسے دیا جائے؟ ہے کوئی پریشان حال جس کی پریشانی دور کی جائے؟ پھر جو مسلمان بھی دعا کرتا ہے اللہ اس کی دعا قبول کرتا ہے سوائے زناکار عورت کے کہ اس کی دعا قبول نہیں کی جاتی۔زنا کے اخلاقی نقصانات بہیمی جذبات اور حیوانی خصلتوں کا غلبہ خداوند قدوس نے حیوانات کو عقل سے خالی رکھا ہے، اور ان میں شہوانی جذبات پیدا فرمائے ہیں ، اسی لئے حیوانی فطرت یہ ہے کہ وہ اپنے شہوانی تقاضے جب جب جہاں چاہے پورے کرتے ہیں ، جب کہ انسان کو اللہ نے عقل وشعور کی دولت بے بہا عطا فرمائی ہے؛ تاکہ وہ اپنے شہوانی جذبات کو بے لگام نہ ہونے دے، حلال مواقع میں قضائے شہوت کرے اور حرام شہوت رانی کی تمام صورتوں سے کلی طور پر اجتناب اور گریز کرے۔ اب جو انسان غلط صحبت اور ماحول کی وجہ سے یا اپنی دناء تِ طبع کے تحت بدکاری اور زناکاری کی فاسقانہ اور فاجرانہ راہ پر چل پڑتا ہے، وہ درحقیقت انسانیت وشرافت کے لبادے سے نکل کر حیوانیت اور شہوانیت کا خول پہن لیتا ہے، انسان بشری شریفانہ اخلاق واقدار اور سیرت وکردار کے بجائے حیوانی اور شہوانی خصلت اپنائے، یہ سنگین ترین اخلاقی جرم اور نقصان ہے۔ قرآنِ کریم میں فرمایا گیا ہے: أَفَمْنْ یَّمْشِیْ مُکِباًّ عَلیٰ وَجْہِہٖ أَہْدیٰ اَمْ مَّنْ یَّمْشِیْ سَوِیاًّ عَلیٰ صِرَاطٍ مُسْتَقِیْمٍ۔ (الملک: ۲۲)