اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
اسی طرح زنا کے عمل کی طرح اس کے تمام مقدمات، دواعی، محرکات، عوامل واسباب اور اس سے متعلق ہر چھوٹے بڑے عمل سے انتہائی صراحت وتاکید کے ساتھ منع کردیا گیا ہے، اور مقصد یہی ہے کہ سماج زنا کی لعنت سے بالکل پاک اور محفوظ رہے۔زنا کے مہلک مضرات مذکورہ تفصیل سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ زنا کس قدر مہلک، خطرناک اور سنگین جرم ہے، اس کے مضر پہلو اس قدر اور ہمہ گیر ہیں کہ ان کا احاطہ دشوار ہے۔ ذیل میں ہم زنا کے نمایاں مضرات اور نقصان دہ پہلوؤں کا ذکر کریں گے، زنا کے نقصانات کا دائرہ بہت وسیع ہے، ان کا تعلق عالم آخرت اور عالم برزخ سے بھی ہے، انسان کے قلب وباطن اور روح سے بھی ہے، دین ومذہب، اخلاق واقدار اور سیرت وکردار سے بھی ہے، معاشرے اور سماج سے بھی ہے، اس دنیا سے بھی ہے اور انسان کی نفسیات اور جسمانی صحت سے بھی ہے۔زنا کے اخروی نقصانات کسی بھی عمل کا اخروی نقصان دنیا کے نقصانات کی بہ نسبت کہیں زیادہ اہمیت رکھتا ہے، زنا کے اخروی نقصانات بے شمار ہیں ، جن میں چند نمایاں چیزیں یہ ہیں :حالت نزع کی سختی اور ہول ناکی عالم آخرت کے مراحل اسی وقت سے شروع ہونے لگتے ہیں جب انسان سکرات کے عالم میں آتا ہے، نزع کی حالت طاری ہوجاتی ہے، سانس اکھڑنے لگتا ہے، عالم برزخ کے مناظر آنکھوں کے سامنے آنے لگتے ہیں ، نصوص سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بدکار وگنہ گار انسان اگر توبہ سے محروم رہ گیا اور بدستور بدکاری میں ملوث رہا، تو حالت نزع میں اس کے