اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
کلماتِ عالیہ عارف باللہ حضرت اقدس الشاہ مولانا منیر احمد صاحب دامت برکاتہم صدر مجلس خدام المدارس کالینہ، ممبئی،و خلیفہ حضرت مولانا عبد الحلیم صاحب جونپوری رحمۃ اللہ علیہ بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمد للّٰہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین، وعلی آلہ وصحبہ اجمعین۔ عزیزی الاعز گرامی قدر جناب مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب کی تازہ تصنیف ’’اسلام میں عفت وعصمت کا مقام‘‘ دیکھنے کا موقع ملا، انتہائی اہم موضوع پر بڑی برموقع تصنیف ہے، مصنف نے قرآن وسنت کی روشنی میں عفت اور حجاب کے موضوع کے تمام گوشوں کا بڑی خوبی سے احاطہ کیا ہے۔ اس طرح کی تحریروں کو عام کرنے کی اور دیگر زبانوں میں اس کا ترجمہ کرکے اس کے فیض کو خوب خوب پھیلانے کی ضرورت موجودہ فساد زدہ ماحول اور معاشرے میں بہت زیادہ ہے۔ میں اس اہم اور جامع تصنیف پر مصنف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، میرے دل میں مصنف کی بڑی قدر ہے، اور زبان وبیان اور قلم وتحریر دونوں میدانوں میں ان کی اعلیٰ صلاحیتوں کا قدر داں بھی ہوں ، اور دل سے دعا گو ہوں کہ خداوند قدوس اس کتاب کے فیض کو عام وتام فرمائے، اسے پوری امت کے لئے نافع ومفید بنائے، اسے قبول حسن سے نوازے، اور مصنف کو مسلسل دینی خدمات انجام دینے کی توفیق وسعادت عطا فرمائے، آمین یا رب ا لعالمین۔ منیر احمد جامع مسجد کالینہ ممبئی ۹۸ ۲۹؍صفر المظفر ۱۴۳۱ھ ۱۴؍فروری ۲۰۱۰ء mlm