اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
اس حدیث کا مقصد شوہر کو عورت کے لئے معبود کا مقام دینا ہرگز نہیں ہے؛ بلکہ اس کا مقصد عورت کے لئے شوہر کی اہمیت پر زور دینا ہے اور یہ بتانا ہے کہ شوہر کے بغیر عورت کو سماج میں نہ عزت مل سکتی ہے اور نہ حفاظت، اس لئے اسے ازدواجی زندگی باہم توافق اور محبت کے ساتھ گذارنی چاہئے، اور اعراض وانکار کی روش نہ اپنانی چاہئے، شوہر کی اہمیت کیا ہے؟ بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین سے معلوم کی جاسکتی ہے۔ شریعت نے کام یاب اور خوش گوار ازدواجی زندگی کے حقوق اور ہدایات کی ایک فہرست مرتب کردی ہے، جس کے آئینے میں ہم اپنے کردار کا جائزہ لے کر اپنے خانگی وعائلی نظام کو جنت نظیر اور اپنی شادی کو خانہ آبادی کا واقعی ذریعہ بناسکتے ہیں ۔ چند اہم امور کا تذکرہ ذیل میں کیا جارہا ہے:شوہر کی اطاعت قرآنِ کریم میں نیک عورت کی ایک نمایاں علامت ’’قانتات‘‘ (شوہر کی اطاعت کرنے والی) بتائی گئی ہے۔ (النساء: ۳۴) بیوی کی اولین ذمہ داری شوہر کی اطاعت ہے، شوہر کی نافرمانی اور اس کے حکم کی تعمیل نہ کرنا قابل لعنت اور موجب غضب الٰہی عمل ہے۔ حضرت ابوہریرہ صآپ صلی اللہ علیہ و سلم سے روایت کرتے ہیں : وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ: مَا مِنْ رَجُلٍ یَدْعُوْ اِمْرَأْتَہٗ اِلیٰ فِرَاشِہَا فَتَأْبیٰ عَلَیْہِ اِلَّا کَانَ الَّذِیْ فِیْ السَّمَائِ سَاخِطاً عَلَیْہَا حَتّٰی یَرْضٰی عَنْہَا۔ (مشکاۃ المصابیح: کتاب النکاح: باب عشرۃ النساء) اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے! جو مرد اپنی بیوی کو بستر پر بلائے اور وہ منع کردے، تو جب تک مرد خوش نہ ہوجائے، خدا ایسی عورت سے ناراض