اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
ترجمہ: سب سے بہتر دینار وہ ہے جو آدمی اپنے اہل وعیال پر خرچ کرتا ہے۔ روایات کی صراحت کے مطابق اہل وعیال پر خرچ کی جانے والی رقم، عظیم صدقے کا ثواب رکھتی ہے۔ (الترغیب والترہیب ۳؍۶۲) اور انسان کے میزانِ عمل میں سب سے پہلے رکھا جانے والا عمل بھی یہی ہے۔ (ایضاً ۳؍۶۴)عدل وانصاف شوہر کی ذمہ داری بیوی کے ساتھ عدل ومساوات کا معاملہ کرنے کی بھی ہے، بطور خاص اگر مرد ایک سے زائد بیویاں رکھتا ہے تو اس کے لئے انصاف اور برابری کا سلوک ضروری ہے۔ ملحوظ رہے کہ یہ مساوات حقوق کی تقسیم میں ضروری ہے، معاملات، لباس، غذا، مکان، شب باشی وغیرہ حقوق میں برابری کی تاکید ہے؛ البتہ قلب کا میلان اور جذباتِ محبت چوں کہ غیر اختیاری ہیں ، اس لئے ان میں مساوات کا حکم نہیں دیا گیا ہے، ناانصافی اور نابرابری کرنے والا شخص شرعاً مجرم ہے، اور احادیث کے بموجب قیامت میں ایسا شخص اس حال میں آئے گا کہ اس کا آدھا دَھڑ گرگیا ہوگا۔ (ترمذی: کتاب النکاح: باب ما جاء فی التسویۃ بین الضرائر)اچھی ہیئت اختیار کرنا شوہر کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ شریک حیات کو خوش اور مطمئن کرنے کے لئے اپنی ہیئت (لباس، شکل، صورت اور انداز) کو بہتر،خوب صورت اور دل کش بنائے۔ حضرت عبد اللہ بن عباس ص فرماتے ہیں : اِنِّیُ لأُحِبُّ أَنْ أَتَزَیَّنَ لِلْمَرْأَۃِ کَمَا أُحِبُّ أَنْ تَتَزَیَّنَ لِیْ، لأَنَّ اللّٰہَ یَقُوْلُ: وَلَہُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْہِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ۔ (تفسیر طبری ۴؍۵۳۲) ترجمہ: میں عورت کے لئے اپنے کو آراستہ کرنا پسند کرتا ہوں ، جیسے کہ اپنے لئے عورت کو آراستہ دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اس لئے کہ قرآن میں آیا ہے: