اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
کلماتِ دعاء حضرت مولانا مفتی محمد انعام اللہ صاحب دامت برکاتہم خلیفہ حضرت محی السنہ مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ وصدر مفتی جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جامع کلمات اور وحی غیر متلو میں سے ارشاد ہے، جس کا حاصل یہ ہے کہ جو شخص ۳۲؍دانتوں کے درمیان والی زبان کا ضامن ہوجائے اور دو رانوں کے درمیان والی شرم گاہ کا ضامن ہوجائے تو میں اس کے لئے جنت کا ضامن ہوتا ہوں ، شرم گاہ میں حلال طریقہ اختیار کیا جائے اور حرام سے اجتناب ہو تو کامیابی ہے۔ حق تعالیٰ شانہ کا ارشاد ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ خیانت کرنے والی آنکھوں کو اللہ تعالیٰ جانتا ہے، اور سینہ کی پوشیدہ باتوں کو بھی جانتا ہے، مختلف انداز سے کلام اللہ اور احادیث میں عفت وعصمت کو بیان کیا گیا؛ لیکن اس کے خلاف کو حق آزادی بتایا جارہا ہے، صحیح نسب کا فقدان ہوتا جارہا ہے، اربابِ فکر ونظر حیران ہیں کہ جنسی غلط روی کو مستحسن اور حق انسانیت سمجھا جارہا ہے، حیاسوز صورتیں اختیار کی جارہی ہیں ، جب کہ خیر وخوبی حیاء وشرم کے باقی رہنے میں ہے، قتل وغارت گری کے واقعات اسی بے راہ روی کی وجہ سے ہورہے ہیں ۔ عزیز گرامی قدر مولانا محمد اسجد صاحب قاسمی ندوی شیخ الحدیث جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد نے عرق ریزی کے ساتھ عفت وعصمت پر بہت کچھ لکھا ہے، احقر نے متعدد مقامات کو دیکھا، ماشاء اللہ خوب لکھا ہے، اللہ تعالیٰ قبول تام عطا فرمائے، موصوف کو جزائے خیر عطا فرمائے اور فتنۂ عریانیت واباحیت پر مزید کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ایں دعا از من واز جملہ جہاں آمین باد۔ محمد انعام اللہ غفرلہ شاہجہاں پوری مدرسہ امدادیہ مرادآباد ۲۴؍ربیع الثانی ۱۴۳۰ھ ۲۱؍اپریل ۲۰۰۹ء mlm