اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
تأثرات حضرت مولانا ندیم الواجدی صاحب مدظلہ مدیر ماہ نامہ ’’ترجمانِ دیوبند‘‘ اسلامی تعلیمات کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ ان کے ذریعہ معاشرے میں بہترین انسانی اقدار کو فروغ ملتا ہے، اسلام انسان کے فطری تقاضوں کی رعایت بھی کرتا ہے، اور جائز حدود میں مقید رکھ کر اس کی ضرورتوں کی تکمیل بھی کرتا ہے۔ آج دنیا اباحیت پسندی میں مبتلا ہے، جائز وناجائز، اچھے برے کی تمیز اٹھ چکی ہے، اور یہ رجحان انسانی زندگی کے ہر پہلو میں نمایاں ہے، خواہ اس کا تعلق فکر ونظر سے ہو، عقیدہ وعمل سے ہو، اقتصاد اور معاش سے ہو، معاملات سے ہو، معاشرت سے ہو، انسانیت کا ایک بڑا طبقہ اپنی ضروریات کی تکمیل کے لئے نہ مذہبی تعلیمات کا پابند ہے اور نہ معاشرتی اقدار وروایات کا پاس دار ہے، یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا فکری تباہی اور معاشرتی انتشار میں مبتلا ہے، ظلم وتشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں ، انسانی حقوق پامال کئے جارہے ہیں ، قتل وغارت گری عروج پر ہے، دنیا کے سخت سے سخت قوانین اس رجحان کے سامنے پوری طرح بے بس نظر آتے ہیں ۔ جنسی جذبات کی تکمیل ایک اہم انسانی ضرورت ہے، یہ ضرورت بھی اباحیت پسندی کا شکار ہوچکی ہے، جنسی بے راہ روی عام ہے، اگر مرد وعورت اپنی مرضی سے ملتے ہیں ، تو دنیا کے بیشتر ملکوں میں اسے قابل سزا جرم تصور نہیں کیا جاتا، یہی وجہ ہے کہ یورپ اور امریکہ میں ان گنت غیرشادی شدہ جوڑے ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ، ان سے بچے بھی پیدا