اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
(۵) حضرت ماوردیؒ کا قول ہے: اِنَّ دِیْنَ الْمَرْئِ یُفْضِیْ اِلیَ السَّتْرِ وَالْعَفَافِ، وَیُؤَدِّیْ اِلیَ الْقَنَاعَۃِ وَالْکَفَافِ۔ (ایضاً) ترجمہ: انسان کا دین بلاشبہ اسے ستر عورت، پردہ پوشی، عفت، پاک دامنی، قناعت، بقدر کفاف روزی پر اکتفا واطمینان عطا کرتا ہے۔عفت کے فوائد شرم گاہ کی حفاظت اور عفت مآبی کے فوائد ومنافع بے شمار ہیں ، ان میں نمایاں طور پر: l اخروی فلاح ونجات l دنیا کی کام یابی اور عزت l نسل ونسب کی حفاظت l معاشرے کی تطہیر l دل کی حفاظت l صحت کی حفاظت l اندرون کے ایمانی نور کا حصول l نیکی کا شوق l بدی سے گریز اور بعد شامل ہیں ۔ شریعت اسلامیہ ہرہر دل، ہرہر نگاہ، ہرہر شرم گاہ، ہرہر وجود اور سماج کے ہرہر فرد کی مکمل عفت مآبی اور پاکیزگی کا مطالبہ کرتی ہے، اور یہ بلاشبہ اس شریعت کی ابدیت اور حقیَّت کی روشن دلیل وبرہان ہے۔ ،l،