اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
اسلامی نظام نکاح کے مقاصد اسلام دین فطرت ہے، اور اس کا سب سے بڑا امتیاز وہ روحِ اعتدال ہے جو اس کی ہر تعلیم اورہر حکم میں جلوہ گر نظر آتی ہے، انسان میں موجود فطری اور خلقی جنسی احساسات وجذبات کی تسکین اور تکمیل کے لئے اسلام نے انتہائی مرتب، جامع اور حکیمانہ ازدواجی نظام متعین کیا ہے، اسلام نہ تو جنسی لذت کو اصل مقصود حیات قرار دیتا ہے اور نہ اس جذبے کو شر محض قرار دے کر اس کی بیخ کنی چاہتا ہے، افراط وتفریط کی ان دونوں انتہاؤں سے اسلام کا دامن پاک ہے، اور اس کا معتدل نظام ازدواج اس پر شاہد عدل ہے، اسلام کے اس نظام کی ایک جھلک اس آیت مبارکہ میں دیکھی جاسکتی ہے: وَمِنْ اٰیَاتِہٖ اَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِنْ اَنْفُسِکُمْ اَزْوَاجاً لِتَسْکُنُوْآ اِلَیْہَا وَجَعَلَ بَیْنَکُمْ مَوَدَّۃً وَّرَحْمَۃً۔ (الروم: ۲۱) ترجمہ: اللہ کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس سے بیویاں بنائیں ؛ تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرو، اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کردی۔ اس آیت میں واضح فرمادیا گیا ہے کہ ازدواجی زندگی کا اصل مقصود اور اس نظام کی