اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
معاونت اور مشوروں نے اس عظیم کام کی تکمیل اور اشاعت میں اہم کردار ادا کیا ہے، بطور خاص اپنے رفیق محترم جناب مولانا مظاہر حسین صاحب زید کرمہ استاذ جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد کا تہہ دل سے شکر گذار ہوں جنہوں نے اپنے بیش قیمت اوقات کا بڑا حصہ اس کام میں صرف کیا اور انتہائی مخلصانہ مشوروں سے نوازا، اللہ اُن کو اجر جزیل عطا فرمائے۔ ان کے علاوہ میں اپنے احباب ورفقاء میں سے محترم جناب مولانا محمد سالم صاحب قاسمی استاذ دارالعلوم الاسلامیہ بستی، مکرم جناب مولانا تصور حسین قاسمی صاحب استاذ جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد، اور مخلص جناب مولانا محمد اسجد قاسمی مظفرنگری کا شکر گذار ہوں کہ اول الذکر دونوں حضرات نے مفید مشوروں سے نوازا، اور کتاب کی اشاعت کے لئے فکر مند رہے، جب کہ آخر الذکر نے کمپوزنگ اور تزئین کے دشوار مرحلے کو اپنی متواتر کوششوں سے مکمل کیا۔ بڑی ناسپاسی ہوگی اگر میں اپنے انتہائی محترم جناب مولانا عزیز اللہ خاں صاحب زیدت مکارمہم صدر تحفظ ملت فورم ممبئی کی خدمت میں ہدیۂ تشکر نہ پیش کروں ، موصوف کی ذاتی دلچسپی اور خاص توجہ اِس طبع سوم کے پہلی فرصت میں منظر عام پر آنے کے لئے اصل محرک بنی اور مہمیز کا کام کرتی رہی۔ محترمی جناب فراست صاحب زید مجدہم مالک اسلامک بک فاؤنڈیشن دہلی بے پناہ شکریہ کے مستحق ہیں کہ انہیں کی دل چسپی اور ذوق کے نتیجے میں یہ دیدہ زیب کتاب طبع ہوکر سامنے آرہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان سب مخلصین کو اپنے خزانۂ بے کراں سے بے انتہا اجر عطا فرمائے اور اس کتاب کو حسن قبول سے نوازدے، اور اسے ہم سب کے انقلاب کا باعث بنادے۔ ولیس ذٰلک علی اللّٰہ بعزیز۔ ۱۳؍صفر المظفر ۱۴۳۲ھ ۱۸؍جنوری ۲۰۱۱ء محمد اسجد قاسمی ندوی خادم الحدیث النبوی الشریف جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد (یوپی) mlm