اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
صاحب دامت برکاتہم ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ وصدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، محدثِ کبیر حضرۃ الاستاذ مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری مدظلہ شیخ الحدیث وصدر المدرسین دارالعلوم دیوبند، مفکر ملت حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب مدظلہ سجادہ نشین خانقاہ رحمانی مونگیر، خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سالم قاسمی صاحب مدظلہ مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند، حضرت مولانا غلام محمد وستانوی صاحب مدظلہ رئیس جامعہ اشاعت العلوم اکل کواں ، حضرت مولانا مفتی محمد فاروق صاحب مدظلہ مہتمم وشیخ الحدیث جامعہ محمودیہ نوگزہ پیر میرٹھ، حضرت مولانا مفتی عبد اللہ صاحب مظاہری رئیس وشیخ الحدیث جامعہ مظہر سعادت ہانسوٹ گجرات، حضرت مولانا منیر احمد صاحب کالینہ ممبئی، حضرت مولانا احمد نصر صاحب بنارسی وغیرہم نے راقم کی تشجیع کی اور اس کاوش کی بلند الفاظ میں تحسین فرمائی۔ مشہور صاحب قلم مکرمی حضرت مولانا ندیم الواجدی صاحب زیدمجدہم مدیر ماہنامہ ’’ترجمانِ دیوبند‘‘ نے اپنے گراں قدر تأثرات سے اور معروف وممتاز عالم دین محترمی حضرت مولانا مفتی سید محمد سلمان صاحب منصورپوری مدظلہ نے اپنے مکتوبِ گرامی اور وقیع تبصرے وتأثرات سے، اور محترمی جناب محمد عارف اقبال صاحب مدیر ’’اردو بک ریویو‘‘ دہلی نے اپنے بلند پایہ تبصرہ سے اس کتاب کو نوازا۔ کتاب کے پہلے ایڈیشن میں ہمارے تین اکابر (حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب اعظمی مدظلہ محدث دارالعلوم دیوبند، حضرت مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی صاحب مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ، حضرت مولانا مفتی محمد انعام اللہ صاحب مدظلہ صدر مفتی جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد) کے تأثرات طبع ہوچکے ہیں ، فجزاہم اللّٰہ خیراً۔ کتاب کے مندرجات میں کچھ اضافہ اور تبدیلی ہمارے منصوبے کا حصہ ہے؛ لیکن طباعت کی کچھ مجبوریوں کی وجہ سے اس ایڈیشن میں ایسا نہ کیا جاسکا، کتاب کا پہلا ایڈیشن