اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
دماغ میں یہ اندیشہ پیدا کیا کہ جب لڑکی کے بھائی آئیں گے، تو ان کو کیا جواب دوگے؟ اس وقت وہ تم کو رسوا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے؛ لہٰذا بہتر یہ ہے کہ اس لڑکے کو ذبح کردو، اس سے تمہارے راز پر پردہ پڑجائے گا، اور لڑکی بھی خاموش رہے گی؛ کیوں کہ اس میں اس کی بھی پردہ داری ہے، چناں چہ عابد نے لڑکے کو ذبح کرکے دفن کردیا، اس کے بعد پھر شیطان آیا اور عابد سے کہا کہ لڑکی کے بارے میں خوش فہمی میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے، تمہارا کیا خیال ہے؟ جب بھائی آئیں گے تو یہ دکھیاری لڑکی اپنے دکھ کو چھپاسکے گی؟ جو کچھ تم نے اس کے ساتھ اور اس کے بیٹے کے ساتھ کیا ہے، ایک ایک کرکے اپنے بھائیوں کو بتائے گی؛ لہٰذا دور اندیشی یہی ہے کہ لڑکی کو بھی ذبح کرکے اس کے بیٹے کے ساتھ دفن کردو، اس نے لڑکی کو ذبح کرکے ایک ہی گڑھے میں ماں بیٹے کو دفن کردیا، اور مٹی برابر کرکے اوپر سے ایک بڑی چٹان رکھ دی، یہ عمل کرکے خانقاہ میں چلا گیا اور عبادت میں مصروف ہوگیا۔ کچھ دنوں کے بعد لڑکی کے بھائی جہاد سے واپس ہوئے، اور عابد کے پاس آکر اپنی بہن کا احوال دریافت کیا، تو وہ رونے لگا اور کہا کہ وہ اللہ کو پیاری ہوگئی، وہ بڑی صالح تھی، یہ دیکھو اس کی قبر ہے، وہ لوگ بہن کی قبر پر آکر رونے لگے اور اس کے لئے دعائے مغفرت کی، کچھ دنوں تک وہیں قیام کیا پھر اپنے گھر آئے، جب رات ہوئی اور سب سوگئے تو شیطان خواب میں مسافر بن کر آیا، سب سے پہلے بڑے بھائی کو دکھائی دیا، اور اس سے بہن کا حال پوچھا، بھائی نے عابد سے جو سنا تھا وہی بتادیا اور یہ بھی بتایا کہ عابد نے اس کے لئے دعائے مغفرت کی، اور سب کو اس کی قبر کی جگہ دکھائی، شیطان نے کہا عابد جھوٹ بول رہا ہے۔ حقیقت واقعہ یہ ہے کہ اس نے تمہاری بہن کو حاملہ کیا پھر جب بچہ پیدا ہوا، تو