دین و شریعت کی بنیادیں اور فقہی اصول و ضابطے ۔ قرآن کی روشنی میں |
|
کی یہ آیت نہ ہوتی تو میں تم سے کوئی حدیث بیان نہ کرتا اور آیت سے مراد یہی آیت ہے، جس میں کتمان علم پر لعنت کی وعید شدید مذکور ہے، ایسے بعض دوسرے صحابہ نے بھی بعض روایات حدیث کے ذکر کرنے کے ساتھ ایسے ہی الفاظ فرمائے کہ اگر قرآن کریم کی یہ آیت کتمان علم کے بارے میں نہ ہوتی تو میں یہ حدیث بیان نہ کرتا ان روایات سے معلوم ہوا کہ صحابہ کرام کے نزدیک حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن ہی کے حکم میں ہے۔کیونکہ آیت میں تو کتمان کی وعید ان لوگوں کے لیے آئی ہے جو قرآن میں نازل شدہ ہدایات و بیانات کو چھپائے اس میں حدیث کا صراحۃً ذکر نہیں لیکن صحابۂ کرام نے حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی قرآن ہی کے حکم میں سمجھ کر اس کے اخفاء کرنے کو اس وعید کا سبب سمجھا۔ (معارف القرآن ج:۱؍ص:۳۴۸)