اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
رکھتے ہیں ، اور اسلام کے حوالے سے بھی اس کا جائزہ لیتے ہیں ، ہمارے اس دعوے کی دلیل اس کتاب کا ساتواں باب ہے، جس میں مصنف نے مغربی تہذیب اور امت مسلمہ کے عنوان سے اپنے افکار قلم بند کئے ہیں ، پوری کتاب مصنف کی بصیرت کا شاہ کار ہے، اسلوبِ نگارش میں زبان وبیان کی رنگینیاں جلوہ فگن ہیں ، اس وجہ سے بھی یہ کتاب دامنِ دل کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ کتاب کا پہلا ایڈیشن بہت ہی کم عرصہ میں جو چند ماہ کو محیط ہے، ختم ہوگیا اور اب اس کے دوسرے ایڈیشن کی تیاری چل رہی ہے، موصوف کی اس سے پہلے بھی کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں ، ان کا قلم رواں دواں ہے، ان کے موضوعات میں بھی تنوع ہے، جو لکھتے ہیں گہرائی میں ڈوب کر لکھتے ہیں ، محض لفظوں سے نہیں کھیلتے؛ بلکہ فکر کے سمندر میں غواصی کرکے موتی چنتے ہیں ، اور ان موتیوں کو سلیقے سے تراش کر قارئین کی نذر کردیتے ہیں ، اچھے مصنف کی یہی پہچان ہے، اور یہ پہچان ہی اسے ذکر دوام عطا کرتی ہے، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کتاب کو مقبولیت سے نوازے، ان کے قلم کو رواں دواں رکھے، اور امت ان کے رشحات قلم سے اسی طرح مستفید ہوتی رہے۔ ندیم الواجدی مدیر ماہ نامہ ’’ترجمانِ دیوبند‘‘ ۴؍اگست ۲۰۱۰ء mlm