اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
لئے تیار ہوجاؤگی؟ (۳) اگر تم کو دوبارہ زندہ کردیا جائے اور میدانِ محشر کی طرف لایا جائے تو کیا اس وقت تم زنا کے لئے تیار ہوجاؤگی؟ (۴) اگر تم پل صراط پر سے گذرو تو کیا اس وقت تم زنا کے لئے تیار ہوجاؤگی؟ یہ سنتے ہی وہ عورت بے ہوش ہوگئی، جب ہوش آیا تو زار وقطار رونے لگی اور حضرت ربیع رحمۃ اللہ علیہ کے ہاتھوں پر صدقِ دل سے توبہ کی، اور اس کی زندگی کا رنگ ہی بدل گیا۔ (ملاحظہ ہو: صفحات نیرات من حیاۃ السابقات ۴۴) یہ چند نمونے کے واقعات ہیں ، جو ہر صاحب فکر مسلمان کے لئے مستقل دعوت وتحریک ہیں ، اور عفت وعصمت کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت فکر مند رہنے اور اس کو کوئی آنچ نہ آنے دینے کے لئے سرگرم عمل رہنے کا پیغام دیتے ہیں ۔ فَہَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ؟ ،l،