اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
پردہ پوشی فرمادیتا ہے؛ لیکن جب وہ اس معصیت کو اپنا مشغلہ اور پیشہ بنالیتا ہے تو پھر ایسا غضب نازل فرماتا ہے کہ زمین وآسمان، شجر وحجر اور چوپائے بھی کانپ اٹھتے ہیں ۔ کون ہے جو اس کی سزا کو برداشت کرسکے؟ کون ہے جو اس کی ناراضگی کا تحمل کرسکے؟ بس اس کے حضور میں اپنے آپ کو پیش کر جو تمام جہانوں کا رب ہے، اس جبار عظیم کے آگے سر بسجود ہوجا، اسی سے محبت کر؛ کیوں کہ وہ شروع سے ہے اور آخر تک ساتھ رہے گا۔ فقط: طالب دعا اس خط کے کافی دنوں کے بعد وہ عورت پھر راستے میں کھڑی نظر آئی، انہوں نے اسے دیکھ لیا اور واپس لوٹنے کا ارادہ کیا؛ لیکن اس عورت نے کہا؛ کیوں واپس جاتے ہو؟ یہ آخری ملاقات ہے: لقاء آخر ہے ظالم دیکھ لینے دے اِک نظر پھر تری ایک ہی وصیت پر کٹ جائے گی زندگانی ہماری آج کے بعد پھر خدا ہی کے یہاں ملاقات ہوگی، یہ کہہ کر خوب روئی: ٹپک پڑتے ہیں آنسو جب تمہاری یاد آتی ہے یہ وہ برسات ہے جس کا کوئی موسم نہیں آتا اور کہنے لگی کہ میں خدا سے جس کے ہاتھ میں تمہارا دل ہے، یہ دعا کرتی ہوں کہ وہ تمہارے سلسلے میں درپیش میری مشکل آسان فرمائے: خدا کرے جدا کسی سے اس کا حبیب نہ ہو یہ داغ ایسا ہے کہ کسی دشمن کو بھی نصیب نہ ہو اب تم صرف مجھے ایک نصیحت کرو، نوجوان نے کہا: ’’میں صرف یہ نصیحت کرتا ہوں کہ خود کو اپنے نفس سے محفوظ رکھنا اور اس آیت کو ہمیشہ ذہن میں رکھنا: ہُوَ الَّذِیْ یَتَوَفّٰکُمْ بِاللَّیْلِ وَیَعْلَمُ مَا جَرَحْتُمْ بِالنَّہَارِ۔ (الانعام: ۶۰) ترجمہ: اور وہ اللہ تو ایسا ہے کہ رات میں تمہاری روح کو قبض کردیتا ہے،