اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
کریں گی، اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ ان احکام وہدایات کو پیش نظر رکھ کر ہم اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں کہ مسلمانوں کے لئے عورتوں کو پردے میں رکھنے اور ان کی عصمت وعزت کی حفاظت کرنے کا کس قدر شدید حکم ہے، اہل مغرب دراصل اسی حکم کی خلاف ورزی کرانے پر پوری طرح آمادہ ہیں ، اور عورت کو بے پردہ اور بے حیا کرنے کی زبردست سازشیں ہورہی ہیں ، اگر تجزیہ کیا جائے تو عورت کے مزاج میں پردہ داخل ہے، اور وہ خانۂ خاوند کی زینت بن کر رہنا پسند کرتی ہے، وہ اپنے بچوں کی پہلی تربیت گاہ ہے، وہ اپنے گھر کی ملکہ اورمالکہ ہے، اور زندگی کے نظام کو شریعت کے مطابق چلانے کے لئے ہمہ وقت فکر مند رہتی ہے، مغرب نے یہ غلط سمجھا کہ وہ عورتوں کو باہر نکال کر اور ان کے جوہر عفت وعصمت کو تاراج کرکے مسلمانوں کو بے قیمت بناکر اس کو رسوا کرسکتا ہے۔ کاش! اہل مغرب عورت کے بارے میں اسلام کے طبعی نظام کو سمجھنے کی کوشش کرتے اور مرد وعورت کے درمیان جو انسانی نظام ہے اس کو سمجھتے، تو آج ان کی یہ حالت نہ ہوتی، اور نہ وہ اس بات کی ہمت کرسکتے تھے کہ مسلم عورتوں کو ذلیل وخوار کرنے کی کوشش کریں ، اور جانوروں اور بھیڑیوں کا ماحول بناکر جنس نازک کو بازاروں اور پارکوں میں بے عزت اور ذلیل کرکے اس کی عزت وعصمت کا مذاق اڑائیں ۔ مولانا محمد اسجد صاحب قاسمی ندوی شیخ الحدیث جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد نے اسلام میں عفت وعصمت کے نظام پر بیش قیمت کتاب تحریر فرمائی ہے، اور اس موضوع پر سیر حاصل بحث کی ہے، اور اخیر میں مغربی تہذیب اور امت مسلمہ کے موضوع کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے، اور اسلام میں عفت وعصمت کے مقام کو واضح کرنے کے لئے کتاب وسنت کو بنیاد بنایا ہے؛ اس لئے یہ کتاب سبھی طبقوں کے لئے قابل مطالعہ ہے، اور اس سے اسلامی نظام کی برتری پوری طرح ثابت ہوجاتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف موصوف کی اس دینی کوشش کو قبول فرمائیں ، اور دور حاضر میں اس کتاب کو صحیح اسلامی رہنمائی کا ذریعہ بنائیں ، آمین۔ وصلی اللّٰہ تعالیٰ علی خیر خلقہ محمد وعلی اٰلہ واصحابہ وبارک وسلم۔ ۱۶؍۴؍۱۴۳۰ھ ۱۳؍۴؍۲۰۰۹ء راقم الحروف سعید الرحمن اعظمی ندوی دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ mlm