اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
جس کی ادائیگی ان کے ذمہ ہے، یہ زبان نبوت میں نصح وخیرخواہی ہے، جس کی رعایت لازم ہے، مناسب رشتہ ٹھکرانا ظلم اور ناقدری ہے،اور یہ جائز نہیں ہے، سرپرستوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ لڑکی کی مصلحت کو مطمح نظر بنائیں ، اپنی خواہشات اور اپنی طمع کو پیش نظر نہ رکھیں ۔ (ملاحظہ ہو: مجموع فتاوی ابن تیمیہ ۳۲؍۵۲-۵۳) حاصل یہ ہے کہ لڑکیوں کے تعلق سے اولیاء اور سرپرستوں کے دوش پر اسلام نے انتہائی عظیم،نازک، حساس اور اہم ذمہ داری ڈالی ہے، اور ان سے اس ذمہ داری کو بخوبی نبھانے اور اچھی طرح عہدہ برآ ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے، اگر سرپرست حضرات پوری توجہ اور فکر فرمالیں تو معاشرے کے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔ ،l،