اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
(روضۃ المحبین لابن القیم ۲۳۰) روایات میں یہ بھی آتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے بیوی سے محروم مرد کو اور شوہر سے محروم عورت کو افراطِ مال ودولت کے باوجود مسکین قرار دیا ہے۔ (اسلام کا نظام عفت، از: مفتی ظفیر الدین مفتاحی ۵۸ بحوالہ جمع الفوائد) امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کا یہ جملہ بے حد فیصلہ کن ہے: مَنْ دَعَاکَ اِلیٰ غَیْرِ التَّزْوِیْجِ فَقَدْ دَعَاکَ اِلیٰ غَیْرِ الْاِسْلاَمِ۔ (المغنی ۶؍۴۴۷) ترجمہ: جو بے نکاح رہنے کی دعوت دیتا ہے وہ اسلام سے باہر آنے کی دعوت دیتا ہے۔ یہ واقعہ ہے کہ نکاح سے دوری بے حیائی کا باعث ہے، اور حیا کے ختم ہونے سے ایمان کا ختم ہونا نصوص اور تجربات دونوں سے ثابت شدہ حقیقت ہے۔ ،l،