اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
حلاوتِ ایمانی، لذتِ عبادت، ایمانی رعب وجلال، قبولیت دعا، وحشت کا خاتمہ، فرشتوں کا قرب، شیاطین جن وانس سے بعد، موت سے بے خوفی؛ بلکہ لقائے الٰہی کا شوق اور زیارتِ الٰہی کی تڑپ، عقل، فہم، فراست، معرفت الٰہی، محبت ومحبوبیت الٰہی، ایمان، یقین، توجہ الی اللہ، خوفِ خدا اور انابت ورجوع الی اللہ کی کیفیات میں اضافہ، دنیا سے اعراض اور فکر آخرت …… یہ سب وہ انعامات اور ثمرات ہیں جو من جانب اللہ عفت مآبی اور پرہیزگاری کی زندگی پر مرتب ہوتے ہیں ‘‘۔ (العفۃ ومنہج الاستعفاف مختصراً ۱۰۲) حاصل یہ ہے کہ حیا اور پاک دامنی کا عمل من جانب اللہ ہر نوع کے خیر کا ضامن وباعث، اور ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھنے والا عمل ہے، اور جس بندے کا دامنِ مراد اس عمل سے آراستہ ہوجائے اس کی سعادت اور خوش بختی کا کیا ٹھکانہ ہوسکتا ہے؟ mlm