اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
کرتے ہوئے اس موضوع پر اپنی جدید تالیف ’’اسلام میں عفت وعصمت کا مقام‘‘ میں بہت سی مفید معلومات جمع فرمادی ہیں ، جس کے مطالعہ سے جہاں اسلام کی تعلیمات کا مکمل آئینہ سامنے ہوگا، وہیں عفت وعصمت کی صفات اپنانے کا داعیہ بھی پیدا ہوگا، انشاء اللہ تعالیٰ۔ یہ ضخیم کتاب آٹھ ابواب پر مشتمل ہے اور موضوع کے سبھی مثبت ومنفی پہلوؤں کو جامع ہے، عوام وخواص اور مردوں وعورتوں سب کے لئے یکساں طور پر مفید ہے، بالخصوص نوجوان نسل کو ایسی کتابوں کا باربار مطالعہ کرتے رہنا چاہئے۔ امید ہے کہ مؤلف موصوف کی دیگر مقبول کتابوں کی طرح یہ کتاب بھی ہاتھوں ہاتھ لی جائے گی اور امت کا ہر طبقہ اس سے مستفید ہوگا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف کی کاوشوں کو قبول فرمائیں اور مزید خیر کی توفیق سے نوازیں ، آمین۔ (ماہنامہ ندائے شاہی اکتوبر ۲۰۰۹) mlm