اسلام میں عفت و عصمت کا مقام |
|
توجہ نہ دی، جب انہوں نے کوئی توجہ ہی نہ دی تو وہ پریشانی کے عالم میں بیٹھا سوچ رہا تھا۔ اسی دوران اس کی نوجوان بیٹی نے پوچھا: ابا جان! آپ پریشان کیوں بیٹھے ہیں ؟ اس نے کہا: بیٹی! یہ معاملہ ہے۔ وہ کہنے لگی: ابا جان! آپ مجھے اجازت دیں تو میں اس کو Track (راستہ) پر لاتی ہوں ۔ چناں چہ بادشاہ نے انہیں ایک کمرے میں بند کروادیا اور اس لڑکی سے کہا کہ تم اسے Track (راستہ) پر لے آؤ۔ اب وہ لڑکی اس کے لئے کھانا لاتی اور بن سنور کر سامنے آتی، اس کا یہ سب کچھ کرنے کا مقصد انہیں اپنی طرف مائل کرنا تھا، وہ لڑکی اس طرح چالیس دن تک کوشش کرتی رہی، مگر انہوں نے اسے آنکھ اٹھاکر بھی نہ دیکھا۔ چالیس دن گذرنے کے بعد وہ ان سے کہنے لگی کہ آپ کیسے انسان ہیں ؟ دنیا کا ہر مرد عورت کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور میں اس قدر خوب صورت ہوں کہ ہزاروں میں سے کوئی ایک بھی ایسی نہیں ، اور میں تمہارے لئے روزانہ بن سنور کر آتی رہی، مگر تم نے تو کبھی آنکھ اٹھاکر بھی نہیں دیکھا، اس کی کیا وجہ ہے؟ تو مرد نہیں ہے یا کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ میرے پروردگار نے غیر عورت کی طرف دیکھنے سے منع فرمایا ہے، اس لئے میں نے آپ کی طرف توجہ نہیں کی۔ اس لڑکی نے کہا کہ جب تمہیں پروردگار کے ساتھ اتنی محبت ہے تو پھر ہمیں بھی کچھ تعلیم دو، چناں چہ انہوں نے اس لڑکی کو دین کی باتیں سکھانی شروع کردیں ۔ …شکار کرنے کو آئے شکار ہوکے چلے… بالآخر وہ لڑکی اسلام قبول کرنے پر آمادہ ہوگئی؛ لہٰذا انہوں نے اس کو کلمہ پڑھاکر مسلمان بنادیا، وہ کلمہ پڑھ کر کہنے لگی کہ اب میں مسلمان ہوں ؛ لہٰذا اب میں یہاں نہیں رہوں گی، بعد میں اس نے خود ہی ایک ترکیب بتائی، جس کی وجہ سے ان تابعی رحمۃ اللہ علیہ کو بھی قید سے نجات مل گئی اور وہ لڑکی خود بھی محلات کو چھوڑکر مسلمانوں کے ساتھ چلی گئی۔ اللہ اکبر… حیرت کی بات ہے کہ ایک جوان لڑکی ان کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے چالیس دن تک تنہائی میں کوشش کرتی رہی، مگر انہوں نے اس کی طرف آنکھ اٹھاکر بھی نہ دیکھا۔ …یا