تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
باب ۲ شیخ اور اس کے متعلقات مجبوری کی وجہ سے شیخ کی خدمت میں حاضری نہ ہوسکے تو کوئی حرج نہیں ایک صاحب جو حضرت سے اصلاحی تعلق رکھتے تھے اور بہت دور رہتے تھے ان صاحب نے خط لکھا کہ دوری کی وجہ سے حضرت کی خدمت میں حاضری نہیں ہوپاتی۔ حضرت کی خدمت میں حاضری نہ ہونے پر ان صاحب نے بڑے رنج وغم اور بڑی حسرت کا اظہار کیا تھا اور یہ بھی لکھا تھا کہ قریب میں مزارات مقدسہ کی زیارت کرتا رہتا ہوں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم خط سے تو آپ کے حالات کا علم ہوہی جاتا ہے ملاقات جب مقدر ہوگی ہوجائے گی مقصو د تو اطلاع اور اس کے بعد اتباع ہے، مقامات مقدسہ میں جانے کا علم ہوا بزرگوں کا فیض وفات کے بعد بھی بند نہیں ہوتا ، کوئی حاصل کرنے والا ہونا چاہئے ۔ جلال آباد سہارنپور آپ کے یہاں سے قریب ہے کبھی وقت نکال کر تشریف لے جایا کریں ۔ صدیق احمدخط آدھی ملاقات ہے ایک صاحب جو حضرت والا کے شاگرد اور مدرسہ کے طالب علم تھے فارغ