تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ کسی کی تعریف میں مبالغہ نہیں کرنا چاہئے آپ کے آگے کوئی ولایت نہیں یہ کسی طرح مناسب نہیں فن کے اعتبار سے بھی اس میں سقم ہے آپ کے کے لئے دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمدکسی بزرگ اور شیخ کی محبت وعقیدت میں غلو نہیں ہونا چاہئے ایک مدرس صاحب جو ایک دوردراز مدرسہ میں پڑھا تے تھے ان صاحب نے حضرت کی خدمت میں خط لکھا جس کا خلاصہ یہ ہے : کاش یہ سیہ کار حضرت کے جوتوں کا تسمہ ہوتا جو ہر وقت حضرت کے پااطہر میں لگا ہوتا ، کاش ہر وقت حضرت کے ساتھ ہوتا اے میرے مالک میرے آقا آپ سے اتنی دور ی پر زندگی اجڑی ہوئی ہے آپ ہمیں اپنے پاس رکھ لیں اے میرے مالک نفس شیطان نے ہمے جکڑ رکھا ہے الخ۔۔۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: باسمہٖ سبحانہ‘ وتعالیٰ مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ اتنا غلو نہیں ہونا چاہئے محبت اصل ہے جو ذریعہ نجات ہے جہاں آپ ہیں وہاں کارہنا کیاکم قیمت رکھتا ہے، دعاء کررہاہوں اللہ پاک ہر طرح حفاظت فرمائے ۔ صدیق احمد