تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
بیعت کے بعد کی پہلی منزل ایک صاحب نے تحریر فرمایا احقر آپ سے بیعت ہوچکا ہے وظیفہ کے لئے کچھ پوچھ نہ سکا تھا نماز پنجگانہ کے علاوہ کون سی چیزورد میں رکھوں تحریر فرمائیں تاکہ اسی کو اپنے وظیفے میں شب وروز ورد کرسکوں ۔ دوسری بات یہ کہ میری اہلیہ بھی حضرت والا سے بیعت ہونا چاہتی ہیں ان کی بھی اصلاح فرمائیں ۔ اورکوئی راستہ بتائیں ،حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ پہلا کلمہ، تیسرا کلمہ، درود شریف ، استغفار ، صبح وشام ایک ایک تسبیح روزانہ پڑھا کیجئے ۔ اہلیہ سے کہہ دیجئے کہ پندرہ برس کی عمر سے ابھی تک کچھ نمازیں قضاء ہوئی ہوں تو ان کو پورا کرلیں یہ تسبیحات وہ بھی پڑھا کریں ۔ صدیق احمد کوشش کیجئے کہ معمولات کا ناغہ ناہ ہو اس پر پابندی ہوتو کچھ اور تجویز کروں دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمدبرائے مبتدی مکرمی السلام علیکم ہر نماز کے بعد تیسرے کلمہ کا ورد ۲۵بار کرلیا کریں ،تلاوت نماز باجماعت کا اہتمام کریں روزانہ درود شریف صبح وشام ایک ایک تسبیح پڑھ لیا کیجئے ۔ صدیق احمد